چوریوں میں ملوث گروہوں کے ریکارڈ یافتہ 4ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے چوریوں میں ملوث گروہوں کے ریکارڈ یافتہ 4ارکان گرفتار کر لیے، نقدی، قیمتی موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔۔۔
ملزمان کی خان، نیئر عباس، خاور، خالد کے نام سے شناخت ہوئی جنہوں نے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انسداد رابری و ڈکیتی یونٹ نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں مطلوب سابق ریکارڈ یافتہ بین الصوبائی منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت خان اور نیئر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے اضلاع میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تھانہ کرپا پولیس ٹیم نے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابق ریکارڈ یافتہ گروہ کے ارکان خاور حسین اور خالد حسین کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج ہیں، انہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔