گورنر پختونخوا و دیگر کی نیئر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیئر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی، انہوں نے جرار بخاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
قمر کائرہ، زمرد خان، چودھری منظور، فرزند وزیر علی بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔ نیئر بخاری سے تعزیت کرنے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، شیری رحمن، روبینہ خالد، خورشید شاہ، وسیم سجاد، سردار یعقوب خان، سعید غنی، انجم عقیل خان، حنیف عباسی، رمیش کمار، انور سیف اللہ، مفتی کفایت، ڈاکٹر جمال، راجہ بشارت، راجہ حنیف، سردار اسد، حامد نواز راجہ اور دیگر شخصیات شامل تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔