آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارکس کا افتتاح

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارکس کا افتتاح

گلگت، مظفرآباد (آئی این پی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کر دیئے گئے، کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی کاوشیں رنگ لائیں۔

 مختلف آئی ٹی پارکس کا افتتاح کیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر میں 50سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام کے منصوبے کے تحت یہ اکیسواں منصوبہ ہے، ایس سی او نے 16ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہبز قائم کئے۔ ہر آئی ٹی پارک کے دفتر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور بلاتعطل بجلی میسر ہے۔ ایس سی او معذور بچوں کیلئے آزاد زندگی کے مراکز بھی فراہم کر رہا اور خواتین کیلئے بھی فری لانسنگ ہب قائم کیے ہیں، ان پارکس نے 6500نوکریاں پیدا کیں اور 1600فری لانسرز کو بااختیار بنایا۔ ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ وژن 2025کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں