سنگین جر ائم کے ملزمان سمیت 12جرائم پیشہ گرفتار
![سنگین جر ائم کے ملزمان سمیت 12جرائم پیشہ گرفتار](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم کے 2ملزموں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔۔۔
شراب اور اسلحہ برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے گئے، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ گولڑہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ شمس کالونی، تھانہ سہالہ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کی ٹیموں نے 10ملزمان گرفتار کرکے ان سے 127گرام ہیروئن، 30لٹر شراب، 511 گرام آئس اور تین پستول برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، جاری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دو ملزم بھی گرفتار کیے گئے۔