یو سی 41شاہ چن چراغ راولپنڈی میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یونین کونسل41 شاہ چن چراغ راولپنڈی کے علاقہ مکینوں کی شکایت پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نیا ٹیوب ویل نصب کیا گیا ۔۔۔
جس نے کام شروع کر دیا ،اس حوالے سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، شیخ ارشد، راجہ ظفر اقبال، باسط قریشی، مصطفی شیخ ، ابرار خان ، شیخ نعیم ، صدر انار کلی بازار چودھری عبد الرؤ ف ، شیخ عثمان، ملک آصف و دیگر نے شرکت کی ۔