کینٹ میں ترقیاتی سر گرمیاں خوش آ ئند ہیں ، تنظیم تاجران کنٹونمنٹ بورڈ

کینٹ میں ترقیاتی سر گرمیاں خوش  آ ئند ہیں ، تنظیم تاجران کنٹونمنٹ بورڈ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)کینٹ میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے ، پارکنگ کے مسائل پر قابوپانے اور خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی اقداما ت خوش آ ئند ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ بورڈ رجسٹرڈ کے وفد اور کینٹ بورڈ کے ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر حیدر شجاع اور سیکریڑی کنٹونمنٹ محمد رشید ثاقب کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ زاہد بختاوری کی سربراہی میں وفد میں شیخ عنایت اللہ ، رفیق بھاٹیہ اور دیگر عہدیدار شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں