استحکام پاکستان کیلئے میثاق معیشت پر متحد ہونا ضروری ، چودھری ریاض

  استحکام پاکستان کیلئے میثاق معیشت پر متحد ہونا ضروری ، چودھری ریاض

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سابق صوبائی وزیر چودھری ریاض نے کہاہے کہ استحکام پاکستان کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

سیاستدانوں کو ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد میں ایسے اجتماعی فیصلے کرنا ہوں گے جو وطن عزیز میں جمہوری اور معاشی استحکام کی ضمانت بن سکیں۔ فیض آباد میں تاجروں اور سیاسی کارکنوں کے دو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ریاض نے کہاکہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہاہے ، اگر سیاستدانوں نے مثبت فیصلے کیے تو قومی معیشت بہت جلد سنبھل جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سب کی ترجیح صرف وطن عزیز پاکستان ہونا چاہئے ۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں