فروغ اسلام کیلئے مدارس کی خدمات ناقابل فراموش، مفتی مطیع اللہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مدارس اسلام کے مراکز اور قلعے ہیں ، فروغ اسلام کیلئے مدارس کی خدمات ناقابل فرموش ہیں۔
راولپنڈی کی مشہور اور قدیم ترین درسگاہ مدرسہ جامعہ صدیقیہ اسلامیہ میں تین بچوں نے حفظ قرآن مکمل کیا،س موقع پر تقریب سے مہتمم جامعہ مفتی مولانا مطیع اللہ فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادرہ گزشتہ نصف صدی سے دین اسلام کی اشاعت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ،جامعہ ہذاسے فارغ التحصیل طلبا مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، دینی ادارے اسلام کے قلعے ہیں اور دین اسلام کی اشاعت کا ذریعہ ہیں ۔