ترکیہ کے ادارے ٹیکا کا یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر ، عید گفٹ تقسیم
اسلام آباد(نامہ نگار، خصوصی رپورٹر)ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے تحت بیت المال اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاجس میں ان بچوں کو عید کیلئے تحفے دئیے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ٹیکا پروگرام کی سربراہ صالحہ ٹیونا نے کہاکہ ٹیکا کے طور پر ہم رمضان پراجیکٹس کے ذریعے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے پلوں کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پیارے بچوں کو یہ احساس دلانے کیلئے یہاں موجود ہیں کہ وہ کتنے قیمتی، کتنے خاص اور کتنے محبوب ہیں ۔ انہوں نے کہا انہی بچوں میں سے مستقبل کے رہنما، سائنسدان، شاعر، فنکار، استاد، انجینئر اور ڈاکٹر بنیں گے ۔