راولپنڈی میں پی ایس ایل ،7تا13مئی کیلئے ٹریفک پلان جا ری
راولپنڈی ( خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 7سے 13 مئی تک پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچوں کے دوسرے سیشن کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔۔۔
کرکٹ میچوں کے دوران ٹریفک پولیس کے 365 سے زائد افسر و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی انجام دیں گے ، میچوں کے دوران ٹیموں کی موومنٹ، ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چیف ٹریفک افسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے مطابق پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک رسائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹل سروس فراہم کی جائے گی، کرکٹ ٹیموں کی سٹیڈیم آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا ، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک تین مختلف مقامات چاندنی چوک ، رحمان آباد اور 6th روڈ چوک سے براستہ سید پور روڈ اسلام آباد میں داخل ہو سکے گی، سٹیڈیم روڈ 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گا ۔