سنی علما کونسل کا آبپارہ تا ڈی چوک پاکستان زندہ باد مارچ

 سنی علما کونسل کا آبپارہ تا ڈی چوک پاکستان زندہ باد مارچ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سنی علما کونسل اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف آبپارہ چوک تا ڈی چوک اسلام آباد پاکستان زندہ باد مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج کو بھارتی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مارچ کی قیادت علامہ محمد احمد لدھیانوی، عطا محمد دیشانی ودیگر نے کی۔، علامہ تصدق حسین کشمیری، مفتی عبدالوحید جلالی،مفتی تنویر عالم فاروقی، صدر نوجوانان پا کستان عبداللہ گل، مولانا فضل الرحمن خلیل ،مولانا یوسف شاہ، حافظ مقصود احمد،مولانا زاہد محمود قاسمی،حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ، قاری افتخار فاروقی،قاری اسد عرفان، قاری نذیر احمد،زکریا عباسی،قاری منیر فاروقی ودیگرنے کی ۔ سنی علما کونسل کے رہنماؤں نے پاکستان میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دینے پر افواج پاکستان کی تعریف کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں