کھلی کچہری :شکایت پر 2اہلکاروں پر مقدمہ ،دونوں گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار )کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر تھانہ بنی میں محافظ سکواڈ کے اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیاگیا۔۔
،شہری نے گزشتہ روز نیوٹاؤن کے علاقہ میں کھلی کچہری میں سی پی او سید خالد ہمدانی کو درخواست دی تھی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے تھے ، تھانہ بنی میں اختیارات سے تجاوز کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں سے ناروا سلوک، تشدد اوربد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔