اسلام آباد:ڈکیتی، راہزنی میں ملوث 5 ملزم گرفتار
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے قیمتی موبائل فونز، نقدی، 4موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
کارروائیاں تھانہ تر نول، تھا نہ مار گلہ، تھا نہ آ بپا رہ اور تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیموں نے کیں۔ گرفتار ملزمان کی شنا خت زبیر، ابر اہیم،عمر تحسین، شریف اللہ اور زین اقبال کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔