جاز ایپ سِموسا آئیوی پبلشنگ میں بطور ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) جاز کی فلیگ شپ سِم کیئر، لائف سٹائل اور کمیونٹی ایپ سِموسا کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔۔۔
اور اسے ایک بین الاقوامی کاروباری کیس سٹڈی کا موضوع بنایا گیا ہے ۔ ’’Jazz World to SIMOSA: A Blueprint for Digital Transformation from App to Ecosystem‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ تحقیق نَسٹ بزنس سکول کے طلبا نے تحریر کی جسے دنیا کے ممتاز تعلیمی ادارے آئیوی پبلشنگ نے شائع کیا ہے - یہ مطالعہ اس ڈیجیٹل سفر کی داستان بیان کرتا ہے جس میں جاز نے اپنی بنیادی سیلف کیئر ایپ ’جاز ورلڈ‘ کو ترقی دے کر سِموسا میں تبدیل کیا جو ہر ماہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ فعال صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ جاز کے صدر برائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، عامر اعجاز نے کہا یہ باعث فخر ہے کہ سِموسا کو مقامی جدت کے ماڈل کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے ۔