وزیر قومی صحت نے خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل روک دیا

وزیر قومی صحت نے خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل روک دیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے وزارت اور ماتحت محکموں و اداروں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روک دیا۔۔۔

 گریڈ 1تا 15تک کی ایک ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری تھا۔ وزارت قومی صحت نے بھرتیوں کیلئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو ٹیسٹ منعقد کرنے کی ذمہ داری دی تھی، وزیر قومی صحت نے وزارت قومی صحت و ماتحت اداروں پمز ، پولی کلینک، نرم ، فیڈرل جنرل ہسپتال، ٹی بی ہسپتال، اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سمیت محکموں کو خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت قومی صحت نے پمز، پولی کلینک، نرم، فیڈرل جنرل ہسپتال کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں