صوبائی وزیر صحت کا دورہ بے نظیر بھٹو ہسپتال ، سہولیات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔۔
انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام معاملات درست کیے جا ئیں ، اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔