کانگو کا خطرہ ، محکمہ لائیو سٹاک چکوال نے اینٹی ٹک چیک پوسٹیں قائم کر دیں
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) محکمہ لائیو سٹاک تلہ گنگ، چکوال نے کانگو بخار کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اینٹی ٹک چیک پوسٹیں قائم کر دیں۔۔۔
جو تحصیل چکوال میں سنگ کلاں اور پیر پھلائی، کلر کہار میں منارا، لاوہ میں دندا شاہ بلاول اور تلہ گنگ میں ڈھوک پٹھان کے مقام پر لگائی گئی ہیں۔ اس فوری حفاظتی اقدام کا مقصد ٹک کے پھیلاؤ پر قابو پا کر صحت عامہ اور مویشیوں دونوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔