ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ،علامہ ساجد نقوی

 ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و  سلامتی کیلئے خطرہ ،علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا امر یکا کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ  ہے ، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں ۔ ٹرمپ نے بین الاقومی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جو غیر قانونی اقدام کیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے ، سامراج و صیہون کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو نگے ایران کے ہاتھوں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں