آ ئی ٹی پی ، گزشتہ ہفتے ، قانون شکنی پر10ہزار545گاڑیوں کے چالان

آ ئی ٹی پی ، گزشتہ ہفتے ، قانون شکنی پر10ہزار545گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر10ہزار545گاڑیوں کے چالان کیے ۔

خصوصی مہم کے تحت1157 غیرنمونہ نمبر پلیٹس ،1087بغیرہیلمٹ ،3172غیر قانونی پارکنگ ،1024مخالف سمت کے استعمال ،1723 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی ،518سیٹ بیلٹ،175موبائل فون کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں کی گئیں جبکہ1599گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر یں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں