وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی سیٹ بدستور خالی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کاعہدہ پانچ ماہ سے خالی ہے۔۔۔
وزارت قومی صحت نے صدر پاکستان کی منظوری سے گریڈ21کے افسر پروفیسر موسیٰ خان کو چارج دیا تھا جو پانچ ماہ سے عارضی وائس چانسلر تعینات ہیں ۔ سرچ کمیٹی نے چودہ امیدواروں کے انٹرویو کے بعد مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے ڈاکٹر رضوان تاج، پروفیسر تنویر خالق اور پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے ۔ تاہم صدر پاکستان نے ابھی تک سمری منظور نہیں کی ہے جس کے باعث مستقل وائس چانسلر کی تقرری تاخیر کا شکار ہے ، پروفیسر موسیٰ خان کے چارج میں 24اپریل سے تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو 23 جولائی کو مکمل ہوجائے گی۔