پاکستان ٹائون، چور لاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان لے اڑے

پاکستان ٹائون، چور لاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان لے اڑے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکو مت میں چوروں کو کھلی چھٹی، ہر روز درجنوں وارداتیں، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

 تھانہ لوئی بھیر کے علاقہ پاکستان ٹائون میں چور رات کو گھر سے لاکھوں کی نقدی، لیپ ٹیپ، موبائل فون لے کر فرار، سوسائٹی کے سکیورٹی اہلکار بھی سوتے رہے، تفصیل کے مطابق فیز ون گلی نمبر 48کے رہائشی سردار خورشید فیملی کے ہمراہ آزاد کشمیر گئے تھے، عدم موجودگی میں چور گھر میں تالے کاٹ کر داخل ہوئے اور الماری سے سیف توڑ کر 2لاکھ نقدی، ایک ہزار برطانوی پائونڈ، ایک لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے اڑے، چوروں نے گھر میں پڑا دیگر سامان ضائع کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ سوسائٹی کی اطلاع پر لوئی بھیر تھانہ کے ایس ایچ او موقع پر آئے، فنگر پرنٹس کرائے اور چوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، بعدازاں سردار خورشید کے بیٹے عدنان نے تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں