رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اور روزی ڈاٹ پی کے میں تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) Rozee.pkاور Riphah International University نے یونیورسٹی کے گلبرگ کیمپس میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرکے شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی ہے ۔
ایم او یو پر روزی ڈاٹ پی کے , کے سی ای او ایس ایچ قاضی اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے دستخط کیے ۔ یہ اقدام نہ صرف طلبا کو بااختیار بنائے گا بلکہ مقامی اور عالمی سطح پر نئے راستے بھی کھولے گا۔