اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کرینگے، چیئرمین ایچ ای سی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ویژن 2047کے تحت اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے پائلٹ منصوبہ پی ٹین شروع کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کی ۔۔۔
ٹاپ 10جامعات کو منتخب کرکے ان میں تحقیق و ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تعلیم کے بجٹ میں کمی تشویشناک ہے جو جی ڈی پی کا صرف 1.9فیصد ہے، حالانکہ او آئی سی ممالک نے اسے کم از کم 4فیصد تک لانے کا وعدہ کیا ہے۔