ٍپارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت کا دورہ پی ای سی
اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے ان کا استقبال کیا۔۔
اور انہیں کونسل کے جاری اقدامات پر بریفنگ دی ۔ وہ سینئر انجینئرز کے لیے قائم ایگزیکٹو چیمبر بھی گئیں۔چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے ڈاکٹر نکہت شکیل خان کو پی ای سی کی ریگولیٹری ذمہ داریوں اور انجینئرنگ کے شعبے میں پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں بتایا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز ایگریمنٹ (IPEA) میں مزید چھ سال کی توسیع مل گئی جو کونسل کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کی عکاسی ہے ،انہوں نے چین کے ساتھ حالیہ معاہدے اور ISO سرٹیفکیشن کے حصول سے متعلق جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے اصلاحات کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔