راولپنڈی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو گرفتار

راولپنڈی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو گرفتار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی بروقت کارروائی سے کروڑوں روپے کی ممکنہ بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملتے ہی نفری فوری موقع پر پہنچ گئی جس کے باعث ڈاکو اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔ پولیس کے مطابق 3مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے تھے اور ان میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع اور رسپانس سے بڑے مالی نقصان سے بچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں