ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری میں طلبا کیلئے ووٹر آگاہی سیشن
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری نے طلبا کیلئے ووٹر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد جمہوری شعور بیدار کرنا اور انتخابی نظام کی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
گورنمنٹ ہائی سکول لوئر ٹوپہ کے طلبا سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر رضوانہ لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں ہمارے طلبا ووٹ کی اہمیت سمجھیں اور معاشرتی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔