ٹریفک رولز خلاف ورزیاں، ایک ہفتے میں 112 مقدمات
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 112 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔۔۔
جاری رپورٹ کے مطابق ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر 1 ہزار 119 موٹر سائیکل اور 412 گاڑیاں تھانہ منتقل کی گئیں ۔ ڈرون سے مانیٹرنگ کر کے خلاف ورزیوں پر 48 ڈرائیورز کو جرمانہ، لین خلاف ورزی پر 845، بغیر لائسنس 76، ٹرپل سواری پر 11جبکہ کم عمر 23ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا۔ مخالف سمت ڈرائیونگ پر 923، بغیر ہیلمٹ 1007، غیر قانونی پارکنگ پر 2766 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔