بیسک ہیلتھ یونٹس کی اپگریڈیشن، ٹراما سنٹر کیلئے 27 کروڑ مختص

بیسک ہیلتھ یونٹس کی اپگریڈیشن، ٹراما سنٹر کیلئے 27 کروڑ مختص

راولپنڈی(زاہداعوان/نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈویژن کے 6بیسک ہیلتھ یونٹس کی دیہی مرکز صحت میں اپ گریڈیشن اور ایک ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں 27کروڑ 31لاکھ 13ہزار روپے مختص کر دیئے۔۔۔

 دونوں منصوبوں کا مجموعی تخمینہ لاگت 49کروڑ 12لاکھ روپے ہے۔ صوبائی حکومت نے رواں مالی سال ضلع تلہ گنگ کے دھولر، ڈھرنال، پچنند، تھوہا محرم خان، کوٹ گلہ اور بڈھیال میں بنیادی ہیلتھ یونٹس دیہی مرکز صحت اپگریڈ کرنے کیلئے 6کروڑ 24لاکھ 33ہزار روپے مختص کیے، منصوبہ کا کل تخمینہ لاگت 14کروڑ 99لاکھ 87ہزار روپے ہے جس میں سے 8کروڑ 75لاکھ 54ہزار روپے جون 2025ء تک جاری ہو چکے ہیں۔ بیسک ہیلتھ یونٹ ٹوبہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے رواں مالی سال 21کروڑ6لاکھ 80ہزار روپے مختص کیے گئے، اس پراجیکٹ کا مجموعی تخمینہ لاگت 34کروڑ 12لاکھ 39ہزار روپے ہے جس میں سے 13کروڑ5لاکھ 59ہزار روپے گزشتہ سال جاری ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں