ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشتگردی ورکشاپ، تدارک پر غور

ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشتگردی ورکشاپ، تدارک پر غور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور میٹا نے ’ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشتگردی‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ماہرین، سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹا کی دہشتگردی سے متعلق مواد کے تدارک پر مبنی پالیسیوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے مابین تعاون کے فروغ، شکایات کے ازالہ اور مواد کے جائزہ کے طریقہ کار پر گفت و شنید کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا آن لائن پلیٹ فارمز کے انتہاپسند عناصر کے ہاتھوں غلط استعمال کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی اداروں سے قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں