پارلیمانی سیکرٹری کا راولپنڈی کا دورہ، ماحولیاتی سہولیات کا جائزہ

پارلیمانی سیکرٹری کا راولپنڈی کا دورہ، ماحولیاتی سہولیات کا جائزہ

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تحفظ و جنگلات کنول لیاقت نے ضلع راولپنڈی اور مری کا دورہ کیا اور پلاسٹک فری مہم کی قیادت کی اور اہم ماحولیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شہریوں، دکانداروں اور حکام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پلاسٹک استعمال کے ماحول پر مضر اثرات سے آگاہ کیا اور ماحول دوست متبادل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نئے تعمیر شدہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کمپلیکس راولپنڈی کا معائنہ کیا اور جدید انوائرنمنٹل مانیٹرنگ سینٹر کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ ماریہ سفیر نے EMC کی کارکردگی اور صنعتوں کی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبارٹری فیصل مقصود کی نگرانی میں فیول ٹیسٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں