اوپن یونیورسٹی ’’ پڑھا لکھا پاکستان‘‘ ویژن کے تحت میٹرک تک مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنا ئیگی

 اوپن یونیورسٹی ’’ پڑھا لکھا پاکستان‘‘  ویژن کے تحت میٹرک تک  مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنا ئیگی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ’’ پڑھا لکھا پاکستان‘‘ ویژن کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان اور ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کے طلبہ کو میٹرک کی سطح تک تعلیم کی مفت فراہمی یقینی بنا ئیگی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ پاکستان کا کوئی بچہ صرف مالی مجبوری کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس جاری پروگرام کی بھرپور تشہیر کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں