این سی ایس ڈبلیو کی بچیوں کے غیرت کے نام پر قتل کی مذمت

این سی ایس ڈبلیو کی بچیوں کے غیرت کے نام پر قتل کی مذمت

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے حالیہ دنوں میں کم عمر لڑکیوں کے ’’غیرت‘‘ کے نام پر قتل کے واقعات میں سنگین حد تک اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن اُم لیلیٰ اظہر نے افسوسناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا قتل ایک جرم ہے اس کو غیرت سے منسلک کرنا نامناسب ہے، کسی بیٹی کو صرف اس بات پر قتل کر دیا جائے کہ اس نے اپنے موبائل سے ٹک ٹاک ایپلیکیشن ڈیلیٹ نہیں کی، یہ قتل ہرگز غیرت کے نام پر نہیں بلکہ ایک سنگین ظلم اور بربریت ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موجود قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں