’’بلڈ پاکستان نمائش ‘‘ وزارتِ ہاؤسنگ ،فیکٹ ایگزیبیشنز میں معاہدہ

’’بلڈ پاکستان نمائش ‘‘ وزارتِ ہاؤسنگ ،فیکٹ ایگزیبیشنز میں معاہدہ

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات اور فیکٹ ایگزیبیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین بلڈ پاکستان ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے۔۔

انعقاد کے لیے شراکت داری معاہدہ طے پاگیا۔ دستخط کی تقریب وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات میں منعقد ہوئی جہاں فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی اور وزارت کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اشفاق گھمن نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ حامد یعقوب شیخ بھی موجود تھے ۔ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات کی سرپرستی میں \\\"بلڈ پاکستان - لیٹس بلڈ ٹو گیدر\\\" نمائش کا انعقاد کرے گی۔ یہ نمائش چار مراحل میں منعقد کی جائے گی ۔پہلی نمائش اور کانفرنس کا انعقاد اکتوبر 2025 میں لاہور ایکسپو سینٹر میں متوقع ہے ۔نمائش میں سرکاری منصوبوں، نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کے لیے پویلینز مختص کیے جائیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں