پنجاب فوڈ اتھارٹی، 1500 لٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی، 1500  لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی (خبرنگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1500 لٹر پانی ملا ناقص دودھ تلف کر دیا۔

کارروائیاں مندرہ، چک بیلی اور ٹی چوک روات کے مقامات پر ناکے لگا کر کی گئیں، دوران چیکنگ 25 دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جن میں موجود مجموعی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار لٹر دودھ کو ٹیسٹ کیا گیا۔ ناقص معیار اور ملاوٹ ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں