سا تھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست قتل ، منشیات کا ملزم ہلاک
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس زیر حراست منشیات فروش اور قتل اور اقدام قتل کے علاوہ نقب زنی کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم نصیر احمد کو بعد از برآمدگی واپس تھانہ لے جا رہی تھی کہ تاس پلی برہان کے قریب دو نامعلوم ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ملزم محمد نصیر ہلاک ہو گیا ، فائر سرکاری گاڑی اور کانسٹیبل باقر علی کو بھی چھاتی پر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا ۔ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔