ممبر قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا کی اقلیتی برادری کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب

ممبر قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا کی اقلیتی  برادری کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے مری بروری میں اقلیتی برادری کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

جس میں بشپ آف لاہور ندیم کامران، کرائسٹ چرچ راولپنڈی کے سربراہ ریورنڈ راشد منظور، ممبر اقلیتی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق منظور مسیح، ن لیگ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب مینارٹیز کاشف یوسف، الیگزینڈر ولیم، پرویز سہوترا ودیگر نے شرکت کی۔ اسفن یار بھنڈارا نے پاکستان کی خودمختاری کیلئے اقلیتوں کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا اور ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر بشپ کامران کو سووینئر پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں