دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، پاکستان فلاح پارٹی

دہشت گردی کیخلاف پوری قوم  متحد ہے، پاکستان فلاح پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد علی گردیزی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور یکجان ہے۔

 حکمران بتائیں کہ قوم کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتی رہے گی، بلوچستان میں پنجابی عوام کا بار بار قتل عام دشمن کی گہری سازش ہے جسے ناکام بنانے کیلئے ہمیں وسیع القلبی کے ساتھ اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کوعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات یقینی بنانا ہونگے۔، صاحبان اختیار واقتدار کو زبانی جمع خرچ سے نکل کر ملک وقوم کوخون کے آنسو رلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینا چاہئے۔ سانحہ لورالائی میں ملوث عناصر رحم کے مستحق نہیں ہیں، سکیورٹی فورسز ایسے قبیح چہروں کو نشان عبرت بنا ئیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں