یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے:بیرسٹر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے۔
بھارت نے مظالم میں مزید اضافہ کر دیا، یورپی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے تاکہ بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی جہت ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں یورپی یونین کیلئے اپنے صدارتی مشیر چودھری نصیر احمد سے ملاقات میں کیا۔ چودھری نصیر احمد نے صدر کو برسلز کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔