ایکسپریس وے گلبرگ گرین تا پی ڈبلیو ڈی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ایکسپریس وے گلبرگ گرین تا پی ڈبلیو ڈی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شہر اقتدار کی مصروف ترین نو تعمیر شدہ شاہراہ اسلام آباد ایکسپریس وے گلبرگ گرین پل سے آگے پی ڈبلیو ڈی پل تک دونوں اطراف سے مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حاثات معمول بن گئے۔

 پی ڈبلیو ڈی سٹاپ سے آگے مین ایکسپریس ہائی وے پر چند فرلانگ پر بھاری ٹریفک کیلئے بننے والی سیمنٹ کی سڑک کے ایک حصے پر گہرا گڑھا بن چکا ہے، اسی طرح جابجا سڑک ناہموار اور اونچی نیچی ہے جبکہ گلبرگ پل ختم ہوتے ہی سڑک اور پل بھی ناہموار ہیں جس کی وجہ سے ہروقت حادثے کا خوف رہتا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں بننے والی اور کھنڈرات میں تبدیل ہونیوالی اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں