آر آ ئی سی میں ای سی جی سروسز بارے شکایات ، انکوائری رپورٹ پیش ایک اہلکار کو کام سے روک دیا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آ ر آ ئی سی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ای سی جی سروسز سے متعلق شکایت پرہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔۔۔
جس نے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں شعیب رشید کی آنریری ورک پرمیشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔