مری میں مسلح تصادم، گرفتار 23 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی (خبر نگار) مری میں ہوٹل کے تناز ع پر مسلح تصادم کے مقدمے میں گرفتار 23 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔۔۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی کے روبرو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سر عام فائرنگ کر کے امن عامہ کو نقصان پہنچایا ۔عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام 23 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر د ی۔