منشیات کے مجرم کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی( خبر نگار)عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم عبد الرزاق کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
مجرم کو 1 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر رتہ امرال پولیس نے جنوری 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے باعث معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔