پی او ایف میں ایس این جی پی ایل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

 پی او ایف میں ایس این جی پی ایل  بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پی او ایف کے زیر اہتمام پہلا ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں منعقد ہوا۔

مردوں کے سنگلز مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ خواتین سنگلز کا اعزاز پاکستان آرمی کی عمّارہ اشتیاق نے حاصل کیا۔ مردوں کے ڈبلز فائنل میں محمد علی لاروش (واپڈا) اور راجہ ذوالقرنین (پاکستان آرمی) نے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے ڈبلز ٹائٹل میں واپڈا کی غزالہ صدیق اور آرمی کی عمّارہ اشتیاق نے فتح حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں