ریلوے ہسپتال کو 500بیڈزکاجدید طبی مرکز بنائینگے ، حنیف عباسی

 ریلوے ہسپتال کو 500بیڈزکاجدید طبی مرکز بنائینگے ، حنیف عباسی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔۔۔

 ریلوے ہسپتال کو 500 بیڈزکاجدید طبی مرکز بنائینگے ۔راولپنڈی ریلوے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ (آئی آئی ایم سی ٹی)کے اشتراک سے جوائنٹ وینچر کے تحت کی جا رہی ہے ۔ راولپنڈی ریلوے ہسپتال سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ اسے 500 بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ  تمام ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات ہسپتال کے اندر دستیاب ہوں گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں