صحافیوں کا 24گھنٹے میں ایس ایچ او نیو ٹاؤن کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ
راولپنڈی(دنیا رپورٹ)تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او کی جانب سے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک کو حبسِ بجا میں رکھنے اور ناروا سلوک پر صحافی برادری کا اہم مشاورتی اجلاس ہو ا ۔۔۔
جس میں کہا گیا 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا ئے ورنہ سی پی او آفس کے باہر پولیس گردی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیاجا ئیگا ۔ راولپنڈی پریس کلب میں مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کلب سے مری روڈ تک ریلی کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،آر آ ئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر ،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری نیئر علی سمیت سینکڑوں صحافیوںنے شر کت کی ۔ مظاہرین نے پولیس گردی اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ افضل بٹ، طارق علی ورک، آصف بشیر ، اظہر جتوئی ، عابد عباسی، عامر سجاد سید ،شکیلہ جلیل، بلال ڈار اور دیگر نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل اور گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ واقعہ کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو پورے ملک کے صحافی سڑکوں پر ہوں گے ۔