گیٹرونووا کا SAP کیسا تھ تعاون کا معاہدہ ، اے آ ئی تبدیلی کا آغاز
اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) گیٹرونووا کا SAP کے ساتھ تعاون کا معاہدہ ، پاکستان میں سب سے بڑی کلاؤڈ اور AI تبدیلی کا آغاز ، معروف صنعتی گروپ گیٹرونووا نے ٹیکنالوجی کمپنی SAP کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا آغاز کر دیا ہے ۔
اس اقدام کا مقصد ادارے کے 900 سے زائد کاروباری عوامل کو کلاؤڈ، AI اور تجزیاتی نظام کے ذریعے جدید بنانا اور فیصلہ سازی کو خودکار اور مؤثر بنانا ہے ۔ نوواٹیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان دیوان نے کہا یہ تبدیلی مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونے اور AI کو ہر سطح پر اپنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔وسیم رشید، گروپ CIO گیٹرونووا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف خودکاری نہیں، بلکہ ایک ذہین اور مربوط کاروباری ماڈل کی تشکیل ہے ۔ ایم ڈی ایس اے پی ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ گیٹرونووا کے ساتھ یہ شراکت ملک کے صنعتی شعبے کے لیے ایک سنگ میل ہے ۔