شہریوں کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ، آ ئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گز شتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے \\\'\\\'آئی جی پی شکایت سیل1715- \\\'\\\'پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں۔