جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر کا حلف اٹھا لیا
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کا حلف اٹھا لیا۔۔۔
سپریم کورٹ کے جسٹس رضا علی خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی لابی میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جسٹس سید شاہد بہار، سابق چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سپریم کورٹ ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداران، بار کونسل کے عہدیداران و دیگر نے شرکت کی، جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے بیرون ملک نجی دورے کے دوران جسٹس خواجہ محمد نسیم بطور قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر آئینی فرائض انجام دیں گے۔