متاثرین ریگی ٹاؤن پشاور کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان

متاثرین ریگی ٹاؤن پشاور کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (خبرنگار) متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور نے بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دے دی۔ باقاعدہ اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دی گئی ہے۔

سراج الحق یوسفزئی صدر انجمن متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ متاثرین میں صوبائی و وفاقی ملازمین اور شہداء کی فیملیز شامل ہیں، 33سال سے منصوبہ التواء کا شکار ہے، پی ٹی آئی حکومت میں شنوائی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرکزی قیادت نوٹس لے، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی کاپی ارسال کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں