پاکستان اکادمی ادبیات میں ’روس کی منتخب کہانیاں‘ کی تقریب رونمائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اکادمی ادبیات کی شائع کردہ روسی افسانوں کے اردو ترجمے کی کتاب ’روس کی منتخب کہانیاں‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔۔۔
یہ کتاب پاکستان اور روس کے درمیان ادبی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی اہم کاوش ہے۔ صدر اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا عالمی ادب کا پاکستانی زبانوں میں ترجمہ قارئین کو سرحدوں سے ماورا کر کے ایک دوسرے سے جوڑنے کا موثر ذریعہ ہے۔ مہمانِ خصوصی روسی سفیر البرٹ خوروف نے کہا ادب اقوام کے درمیان باہمی تفہیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔